مزید خبریں

پشاور: چچا زاد بھائیوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 3 جاں بحق

پشاور (آن لائن) پشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود بدھو ثمر باغ جنازہ گاہ کے قریب معمولی تنازع پر چچا زاد بھائیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کی زد میں آکر ایک فریق سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی جبکہ دوسرے فریق سے ایک جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ پولیس اور تفتیشی ٹیم نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملوث ملزمان کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔