مزید خبریں

چیف سیکرٹری پنجاب 14 دن کی رخصت پر چلے گئے

لاہور (نمائندہ جسارت)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل14 دن کی رخصت پر چلے گئے۔صوبائی چیف سیکرٹری کی 17سے 30ستمبر تک چھٹی منظور ہوئی ہے۔
حکومت پنجاب ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کامران علی افضل کی غیر موجودگی میں چیئرمین پی اینڈ ڈی عبد اللہ سنبل چیف سیکرٹری آفس کے معاملات دیکھیں گے۔