مزید خبریں

سماجی تنظیموں کا بغیر کسی امتیازکے متاثرین کی مدد کرنا قابل فخر ہے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ حیدرآباد محبوب زمان نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سماجی تنظیموں کا بغیر کسی امتیاز کے متاثرین کی مدد کرنا قابل فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج علمدار چوک قاسم آباد کے ریلیف کیمپ میں بھائی خان ویلفیئر،عائشہ ویلفیئر،حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ایف ہومینیٹی ویلفیئر اور سفینہ ویلفیئر کی جانب سے روزمرہ ضرورت کا سامان 200سیلاب متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سٹی رضا محمد میمن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لطیف آباد دانش سیال، بھائی خان ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائیں،عائشہ ویلفیئر کی مہک عبید، حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے جنرل سیکرٹری اے ڈی پیر زادہ بھی موجود تھے۔ محبوب زمان نے مزید کہا کہ تمام سماجی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر متاثرین کی مدد کر رہی ہیں جو کہ قابل ستائش ہے۔اس موقع پر بھائی خان ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائیں نے کہا کہ جہاں سماجی تنظیمیں اپنا فرض ادا کر رہی ہیں وہی محکمہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ حیدرآباد محبوب زمان کی قیا دت میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔