مزید خبریں

حیدرآباد ،حیسکو کا نادہندگا کیخلاف آپریشن جاری

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریاض احمد پٹھان کے احکامات پر حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ایس اینڈ آئی) رانا شفیق کی سربراہی میں ایس ڈی او صلاح الدین شہید امید علی سب ڈویژن کی حدودلطیف آباد نمبر6 میں کارروائی کے دوران تین گھریلو سنگل فیز اور 3فیز بجلی کنکشن میں ریموٹ کنٹرول ڈوائس پکڑی گئی اور ا ے ڈی (ایس اینڈ آئی) ولیداد چانڈیو نے ٹیسٹ انسپیکٹرعبدالحکیم کے ہمراہ ایس ڈی او وقاص ترین ہیراباد سب ڈویژن کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے32ڈائریکٹ کنکشن کو منقطع کیا گیا، 3میٹر سنگل فیز کی اوپن پائے گئے، 1میٹر سنگل فیز کا ڈسپلے واش آئوٹ پایا گیا،1میٹر سنگل جلاہو ا پایا گیااور 1ڈیجیٹل میٹر ری پیک پکڑا گیا جس کے ذریعے بجلی چوری کرکے بجلی کنکشن ڈائریکٹ چلایا جارہا تھا کنکشن فور ی طور پر منقطع کرکے بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بجلی چوروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔