مزید خبریں

حیدرآباد ،بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک تعزیتی اجلاس

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک تعزیتی اجلاس ویلفیئر کے صدر عبداللطیف شیخ کی زیر صدارت ویلفیئر کے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ویلفیئر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر عارف راجپوت، مقبول راجپوت کی والدہ محترمہ ویلفیئر کے پریس سیکرٹری کا شف شیخ اور حیدر آباد کے سینئر صحافی ناصر شیخ کی پھوپی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔ تعزیتی اجلاس میں ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائین، سینئر نائب صدر خان آفتاب احمد خان،صدر شاہد راجپوت،جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ، پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام حیدر کو آرڈینیٹر انیق راجپوت، ایسوسی ایٹ سیکرٹری ہارون بھائی اور محمد حنیف شیخ نے بھی شرکت کی۔