مزید خبریں

کوٹری،بھاری رشوت کے عوض غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کا اجراء

جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشوروکی تحصیل کوٹری میں بھاری رشوت کے سبب غیر ملکیوں کے شناختی کارڈز کا اجرا۔ مقامی لوگوں کو شناختی کارڈ بنانے میں سخت دشواری کا سامنا ۔شناختی کارڈ آفس کے نااہل عملے کی کوتاہی سے غلط ناموں کے اِندراج سے سال2015ء سے ریونیو کرنے میںٹال مٹول۔متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جامشوروکی تحصیل کوٹری میں بھاری رشوت کے سبب غیر ملکیوں کے شناختی کارڈز کا اَجرا جاری ہے۔ جبکہ مقامی لوگوں کو شناختی کارڈ بنانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس سلسلے میں متاثرہ اظہر خان نے بتایا کہ میری بیگم (فرح )کا شناختی کارڈ بنا ہوا تھا ، کارڈ مُدت جوکہ 2015ء پوری میں ہونے پر جب میں نے (ریونیو)کرانے کے لیے کوٹری شنا ختی کارڈ آفس سے رابطہ کیا ، معلوما ت کے دوران میری بیگم نے غلطی سے اپنا (نِک نیم) بھی بتا دیا، جس پر اُنہوں نے ہماری سلپ پر اِعتراض لگاکر انکوائری،ویریفکیشن کہہ کروا پس کردیا ۔اظہر خان کا کہنا تھا کہ اُس کے بعد ہم مسلسل شناختی کارڈ آفس کوٹری کے چکر کاٹ رہے ہیں۔اِس دوران اِنہوں نے میری بیگم کی والدہ کا ایفیڈیفٹ اور بھائی کو طلب کرکے انکوائری اور فوٹو سیشن بھی مکمل کیا تھا،لیکن اُس کے باوجود کوٹری شناختی کارڈ آفس کا عملہ ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے جھوٹے دِلاسے دے رہا ہے۔جس پر ہم نے اِسلام آباد ہیڈ آفس میں بھی شکایت درج کرائی،جس کے جواب میں اُنہوں نے سسٹم(اِن پروسس) کا کہہ کر پھر ٹال دیاہے۔جبکہ ہم نے نانا،نانی کے شناختی کارڈز اور اُن کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جمع کرا دیے ہیں۔اظہر خان کا کہنا تھا سال2015ء سے سال2022ء ریونیو کرانے میں ہوگئے ہیں،لیکن کوٹری کے شناختی کارڈ آفس کے عملہ مسلسل ٹال مٹول کررہا ہے۔جس سے میرے بچوں کی عمریں بڑھ رہی ہیں، جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لیے اُن کا مستقبل تاریک تر ہورہا ہے۔ اُنہوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اورجلد سے جلد شناختی کارڈ کے اَجراکا مطالبہ کیا ہے۔