مزید خبریں

سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی رہائشی اسکیموں کو بہتر کرنے کی ہدایت

کوٹری(جسارت نیوز)سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی رہائشی اسکیموں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلیے اہم اقدامات کییے جائیں گے۔الاٹیز اپنے واجبات فوری جمع کرادیں تاکہ ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار ایس ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ عامر خان نے ادارے کے افسران اور عملے کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور بہتری کیلیے اہم اقدامات کرنے ہوںگے اور ادارہ کی بہتری کیلیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترجیح بنیادوں پر رہائشی اسکیموں مہران ڈریم سٹی۔ٹون سٹی حیدرآباد گلشن شہباز ودیگر میں ترقیاتی کام اور واجبات کی وصولی کیلیے خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہوگی اور رہائشی اسکیموں میں الاٹیز کو بجلی پانی گیس اور سیوریج سسٹم مہیا کرنے کیلیے کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مذکورہ اسکیموں کے الاٹیز سے بھی استدعا کی کہ وہ بقایاجات کی ادائیگی کو بروقت ادا کریں تاکہ ترقیاتی کاموں میں تعطل نہ ہو۔ انہوں نے الاٹیز کو متنبہ کیا کہ فوری بقایاجات کی ادائیگی کردیں بصورت دیگر ایک ماہ بعد پلاٹ منسوخ کرکے نیلامی کردی جائے گی۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض حسین منگی ،ایاز علی انصاری راجا خان اوٹھو ودیگر بھی موجود تھے۔