مزید خبریں

ٹنڈومحمد خان ،بینظیر انکم سپورٹ کی رقم خوردبرد کرنے والوں کیخلاف مقدمہ

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لاکھوں روپے کی خورد برد کرنے والے 2 ڈیوائز ہولڈرز کیخلاف مقدمہ درج ، ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسری کی گرفتاری کیلیے کوششیں جاری جلد دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیں گے ، ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن فہیم فتح آرائیں۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کے ذریعے لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے والے 2 ملزمان شیر از علی قنبرانی ، ارسلان قنبرانی سمیت راؤ طفیل نامی شخص کیخلاف تھانہ بی سیکشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، جس میں ان ملزمان کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے کا الزام عائد کردیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے ٹنڈو محمدخان شہر کے علاقے بہرانی محلے میں کاروائی کرتے ہوئے ارسلان قنبرانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں ، اس سلسلے میں تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او فہیم فتح آرائیں نے بتایا کہ ملزمان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریب عورتوں کے لاکھوں روپے کی کرپشن کی ہے دیگر ملزمان کے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں جلد تمام ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔