مزید خبریں

ماتلی،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے سامنے بارش کے پانی کی عدم نکاسی

ماتلی(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ بوائزڈگری کالج کے ایڈمن اور کلاس رومز کے بلاک کے سامنے بارشوں کا جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لیے ماتلی کی سرکاری اور میونسپل دونوں انتظامیہ کے بڑے افسران توجہ نہیں دے رہے ہیں۔تعلقہ ماتلی کا سب سے بڑا یہ تعلیمی ادارہ چاروں اطراف سے پانی میں گھرا ہوا ہے اور کسی جھیل کا منظر پیش کر روا ہے۔ ایڈمن بلاک اور کلاس رومز کے سامنے گزشتہ کئی روز سے جمع پانی سے اب بدبو اٹھنا شروع ہو گئی ہے۔ بدبو کی وجہ سے کالج کے اساتذاہ اور طالب علموں کا بیٹھنا مشکل ہو گیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر بارش کا پانی نہ نکالا گیا تو کئی امراض پھیلنا شروع ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ ڈی سی بدین کی جانب سے 3 بگ پمپنگ انجن,4 روٹر اسسٹنٹ کمشنر ماتلی کو فراہم کیے گئے تھے اور میونسپل انتظامیہ کے پاس اپنے روٹر اور پمپنگ مشینیں ہونے کے باوجود کالج کی عمارت کے اندر سے بارش کا پانی نکالنے پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔