مزید خبریں

مٹیاری،پاک فوج کی جانب سے متاثرین کی امداد جاری

مٹیاری (نمائندہ جسارت)مٹیاری ضلع بھر میں پاک فوج کی ایک ماہ سے بارش متاثرین کی مالی امداد اور طبی کیمپس اور پھنسے ہوئے افرادکو ریسکیو کرنے کاسلسلہ جاری ،بارش متاثرین ،سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج کے بہتراقدام پر خراج تحسین ۔مٹیاری ضلع بھر کے بھٹ شاہ ،نیوسعیدآباد ،کھیبر ،بھلیڈنو کاکا اورگردونواح شہرودیہات میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد دنوں سے پاک آرمی کی جانب سے میجر علی اور کیپٹن حنان کی قیادت میں بارشوں کے پانی میں پھنسے ہوئے سیکڑوں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ سیکڑوں افراد کو راشن دینے ،میڈیکل کیمپس قائم کرکے ڈاکٹروں سے مریضوں سے مفت طبی معائنہ کرکے مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس پر ضلع بھر کے سیکڑوں افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے بارش متاثرین کی امداد کرنے پر پاک فوج کی بہتر کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے بارش متاثرین کے ساتھ سول سوسائٹی سماجی تنظیموں نے کہاکہ پاک فوج سمیت دیگر سیکورٹی ادارے عوام جو تحفظ دینے کے ساتھ بارڈر پر رہ کر ملک کی حفاظت کرنے کے ساتھ مشکل گھڑی میں عوام کی بے لوث خدمت سرانجام دے رہی ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کیاجاتاہے۔