مزید خبریں

سکھر،الخدمت فائونڈیشن سمیت دیگر تنظیمیں فلاحی کاموں میں مصروف

سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر میںا لخدمت فاؤنڈیشن سمیت دیگرفلاحی تنظیموں کی جانب سے بڑھ چڑھ کر سیلاب زدگان کی امداد کی جا رہی ہے جبکہ انہیں خشک راشن تقسیم ، پکا پکایا کھانا فراہم کیا جا رہاہے اور متاثرین کی امداد کیلیے امدادی رضاکار کوشاں ہیں۔متاثرین حلقوں کی عمومی شکایات کے مطابق حکومت کے پاس وسائل کی دستیابی کے باوجود سرکاری نمائندے امدادی سرگرمیوں سے غائب ہیں، انکی جانب سے کوئی خاطر خواہ امدادی اقدمات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں۔