مزید خبریں

الخدمت فائونڈیشن کے موبائل اسپتال کی سکھر آمد

سکھر(نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن کے موبائل اسپتال کی سکھر آمد، موبائل اسپتال کے ذریعے سیلاب متاثرین کو ان کے دروازے پر صحت کی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ الخدمت کے رہنماء ، امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ کے مطابق موبائل اسپتال کے ذریعے سکھر اور گردو نواح میں مختلف گاؤں دیہاتوں کی سڑکوں راستوں میں بنے خیموں میں مقیم سیلاب و بارش متاثرین کو طبی سہولیات علاج و معالجہ اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔موبائل اسپتال کو ضرورت کے تحت متعلقہ خیمہ بستیوں میں لایا اورلے جایا جا سکے گاجس کے نتیجے میں متاثرین کو بروقت طبی سہولیات مہیا ہو سکیں گی۔