مزید خبریں

حکومت متاثرہ علاقوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کرائے ،متاثرین

سکھر(نمائندہ جسارت)حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے بالائی سندھ کے تقریباً تمام اضلاع میں شہری انفرااسٹریکچر تباہ وبرباد کر دیا ہے، سکھر شہر میں بھی سڑکیں اور نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، ضلع سکھر کے بیشتر علاقے سڑکیں تباہ حال ہیں اور ان سڑکوں راستوں پر گڑھے پڑ چکے ہیں، دوسری جانب متاثرین سیلاب و بارش کے علاقوں میں پانی کھڑا ہے جس کے باعث وہ اپنے ٹوٹے پھوٹے گھروں تک بھی نہیں پہنچ سکتے۔ حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی سطح پر فی الفور اقدامات اٹھات ہوئے متاثرین کے علاقوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کی جائے انہیں بحال کیا جائے، انفرااسٹریکچر کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔