مزید خبریں

الخدمت سکھر نے ایک اور خیمہ بستی قائم کردی

سکھر(نمائندہ جسارت)الخدمت سکھر نے ایک اور خیمہ بستی قائم کردی۔ رنگ بند نزد راہوجہ ولیج میں قائم کی جانیوالی نئی خیمہ بستی میں سیلاب و بارش متاثرین کو مقیم کیا گیا ہے اور انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کی جا رہی ہے، علاوہ ازیں سکھر روہڑی میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے خیمہ بستیاںآباد ہیں اور وہاں اسکول مسجد اسپتال کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔