مزید خبریں

ٹینٹ سٹی میں لیڈی ڈاکٹر مقرر کی جائے،ضمیر جاگیرانی

خیرپور (جسار ت نیوز )عدالتی احکامات پر ضلع انتظامیہ خیرپور کی جان سے کوٹ ڈیجی تعلقہ میں قائم کی گئی ٹینٹ سٹی میں متاثرین کو دی جانیوالی بنیاد سہولیات، صحت اور دیگر امور کے جائزے کے لیے ڈپٹی کمشنرنور احمد سموں کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضمیر جاگیرانی نے کوٹ ڈیجی ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور وہاں موجود متاثرین سے ملنے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عاصم علی عباسی اور دیگر افسران موجود تھے۔ اے ڈی سی نے ٹینٹ سٹی سے متصل تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں قائم میڈیکل کیمپ کا دورہ کرکے ایم ایس ڈاکٹر کرامت علی تھیبو کو ہدایت دی کہ ٹینٹ سٹی میں لیڈی ڈاکٹر مقرر کی جائے جومتاثرہ خواتین کو دواؤں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کرے۔ اے ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنر عاصم علی عباسی کو ہدایت دی کہ ٹینٹ سٹی میں مطلوبہ ضروریات کو جلد پورا کیا جائے۔ اس موقع پر اے سی کوٹ ڈیجی عاصم علی عباسی نے ٹینٹ سٹی میں موجود متاثرین کو دی جانے والے سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضمیر جاگیرانی نے عدالتی احکامات پر قائم کی گئی سٹیز ن کمیٹی کے سربراہ سول جج فرسٹ کوٹ ڈیجی شمیم قادر سہتو سے ملاقات کی اور ٹینٹ سٹی میں متاثرین کی سہولیات کی فراہمی کے میکنزم پر غور کیا گیا سول جج شمیم قادر سہتو کو بتایا گیا کہ متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔