مزید خبریں

جیکب آباد ،متاثرین بھوک ،بدحانی اور بیماریوں میں مبتلا

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)کینالوں بندوں اور سڑکوںکے کناروں پر برسات متاثرین بھوک، بدحالی اور بیماریوں میں مبتلا ہو کر تڑپ رہے ہیں جن کی ضروریات روٹی، مکان اورفوری برساتی پانی کا نکالنا ہے، جے یو آئی کے امیر ڈاکٹر ای جی انصاری۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر ای جی انصاری نے کہا ہے کہ برساتی سیلاب کے سبب زراعت سمیت پوری معیشت تباہ ہوچکی ہے ، موجودہ موسم کے فصل چاول، کھجور، کیلے ، تل، گنا وغیرہ سو فیصدتباہ و برباد ہو چکے ہیں،کینالوں ،بندوں اور روڈوں کے کناروں پرمتاثرین بھوک، مچھروں اور بیماریوں کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہیں،متاثرین کو روٹی ، مکان اور برساتی پانی کی نکاسی کی سخت ضرورت ہے۔ شہروں اوردیہاتوںمیں بے امنی کی وارداتوں نے مزیدخوف پیدا کر دیا ہے،خوراک اور صاف پانی نہ ملنے کے سبب متاثرین تڑپ رہے ہیں،مواصلات اور راستوں کا نظام درہم برہم ہونے کے سبب ہر چیز مہنگی ہو کر آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں، اگر بحالی کے لیے اقدام نہ اٹھائے گئے تو انسانی آبادکاری مشکل میں پڑ جائیگی۔اس لیے برساتی سیلاب کے پانی کی نکاسی،بیماریوں کو کنٹرول ، ملیریا اسپرے، صاف پانی ، خوراک اور مزید متاثرین کی بحالی کا کام کیا جائے۔