مزید خبریں

خیرپور: ڈی سی کا ماڈل ٹاؤن میں قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ

خیرپور(جسارت نیوز) ڈپٹی کمشنر نور احمد سموں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضمیر جاگیرانی کے ساتھ عدالتی احکامات پر خیرپور تعلقہ میں ماڈل ٹاؤن میں قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا ،ٹینٹ سٹی میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ،ٹینٹ سٹی میں قائم اسکول میں تعلیم کی فراہمی کا معائنہ اور اسکول میں موجود بچوں سے سوال و جواب کیے جبکہ ٹینٹ سٹی میں موجود متاثرین سے کھانے پینے، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ڈی سی خیرپور نے اسسٹنٹ کمشنر صفدر علی میرانی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو دی جانے والی سہولیات میں کسر نہ چھوڑی جائے۔ ڈی سی خیرپور نے ٹینٹ سٹی میں میڈیکل کیمپ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور اسکاؤٹس کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر قدم علی جامڑو، ڈاکٹر محمد پریل جوکھیو، ڈاکٹر عزیز بھٹو نے انسداد پولیو مہم کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ضلعی منیجر پی پی ایچ آئی راشد مہیسر، اسسٹنٹ مختارکار شیراز پھلپوٹو، اسکاؤٹ لیڈر لیاقت علی ملاح اور دیگرمقرر اسٹاف کو ہدایت دی کہ متاثرین کا ہر لحاط سے خیال رکھا جائے اور عملی کام نظر آنا چاہیے۔ ادھر دوسری طرف تعلقہ کنگری کے ریسٹ ہاؤس پیر جو گوٹھ میں قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور وہاں قائم اسکول میں متاثرہ شاگردوں سے تعلیم کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔