مزید خبریں

گسٹا اساتذہ کی متحدہ قوت ہے ،فیض کیریو

کھڈرو(نمائندہ جسارت) استاد طلبہ پر اتنی محنت کریں کہ اسکول ان کے نام سے مشہور ہوجائے ، گسٹا اساتذہ کی متحدہ قوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار گسٹا تعلقہ سنجھورو کے صدر فیض محمد کیریو نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دیھ 39 جمڑائو میں اساتذہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گسٹا نے اساتذہ کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کیا ہے، استاد متحد ہونگے تو کسی میں جرأت نہیں ہوگی کہ وہ اساتذہ کو ان کے حقوق سے محروم رکھے،حقوق کی جدوجہد میں سانگھڑ کے اساتذہ نے ہمیشہ ہراول دستے کے کردار ادا کیا ہے۔اساتذہ کے حقوق کی جدوجہد میں سائیں رستم علی نظامانی صدر گسٹا ضلع سانگھڑ کا تذکرہ سنہری الفاظ میں کیا جائے گا۔ گسٹا تعلقہ سنجھورو کے جنرل سیکرٹری محمد رفیق منصوری نے کہا کہ استاد کا معاشرے میں بہت بڑا مقام ہے، دیھ 39 جمڑائو کے اساتذہ نے کہا ہم نے ہمیشہ گسٹا کا ساتھ دیا اور ہمیشہ دیتے رہیں گے ، اس سے قبل گسٹا تعلقہ سنجھورو کے صدر فیض محمد کیریو ، جنرل سیکرٹری محمد رفیق منصوری کا اسکول پہنچنے پر شانداار استقبال کیا ، ہیڈماسٹر انور علی مہر نے مہمانوں کو ہار پہنائے ۔