مزید خبریں

محنت کشوں کی عالمی خبریں

ہمارے ملک میں تو اوپر سے نیچے تک کام چوری، کام سے جان چھڑانے کے لیے بہانے بازی اور اپنی ڈیوٹی سے غائب رہنے کا عام رحجان پایا جاتا ہے۔ لیکن ابھرتے سورج کی سرزمین جاپان میں زائد کام کے دباؤ کے باعث کارکنوں کی اچانک اموات کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جنہیں جاپانی زبان کی اصطلاح میں Karoshi کہا جاتا ہے۔ بیشتر جاپانی کارکنوں کی اچانک اموات کا سبب دورہ قلب اور دماغ کی شریان پھٹ جانا بتایا جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ متوفی کارکنان ہفتے میں 110 گھنٹے (ساڑھے چار دن تک) کام کیا کرتے تھے۔ جاپانی والدین اپنے جوان بیٹے کی پورٹریٹ تصویر کے ساتھ جو جاپان میں اوقات کار سے زائد کام کے رحجان کے باعث ایک عمارت کی دیکھ بھال کے سپروائزر کی حیثیت سے ہفتے میں 90 گھنٹے کام کرتے کرتے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔