مزید خبریں

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فائنل میں سری لنکا اور پاکستان کا حساب برابر

15ویں ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دبئی کے انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا۔سری لنکا نے سپر4 مرحلے میں تمام3 میچ جیت کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکے پاکستان نے 2 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابھی تک 2 مرتبہ ہوا ہے جس میں ایک مرتبہ پاکستان نے اور ایک مرتبہ سری لنکا نے جیت حاصل کی ہے۔دونوں ٹیموں کا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں فائنل میں پہلا مقابلہ13 اکتوبر2008 کو کنگ سٹی میں کھیلا گیا تھا۔ کنیڈا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 4 ملکوں نے شرکت کی تھی۔ کینڈا اور زمبابوے باقی 2 ٹیمیں تھیں۔اس فائنل میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں 7 وکٹوں پر 132 رنز بنائے تھے۔ سلمان بٹ نے72 منٹ میں41 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 رنز بنائے تھے۔ اجنتا مینڈس نے 4 اوور میں 23 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ سری لنکا نے19 اوور میں5 وکٹوں پر133 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔ سنتھ جے سوریا نے45 منٹ میں34 گیندوں پر 3 چوکوں او ر2 چھکوں کی مدد سے40 رنز بنائے تھے۔ انہیں مین آٖ ف دی میچ ایوارڈ بھی ملا تھا۔لارڈز کے تا ریخی میدان پر21 جون2009 کو ہوئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں6 وکٹوں پر 138 رنز بنائے تھے۔ کمار سنگا کارا نے79 منٹ میں52 گیندوںپر 7 چوکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر64 رنزبنائے تھے۔ عبدالرزاق نے3 اوور میں20 رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ پاکستان نے 18.4 اوور میں 2 وکٹوں پر139 رنز بناکر ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ جیتا تھا۔ شاہد آفریدی نے52 منٹ میں40 گیندوں پر2 چوکوںاور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے54 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے تھے۔ انہیں مین آٖ ف دی میچ ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابھی تک جو22 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں پاکستان نے13 جیتے ہیں۔ سری لنکا کو9 میچوں میں کامیابی ملی ہے۔ دونوں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں 2 میچ ہوئے ہیںجس میں پاکستان اور سری لنکا نے ایک، ایک میں جیت درج کی ہے۔ میر پور ،ڈھاکا میں4 مارچ2016 کو ہوئے اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں4 وکٹوں پر150 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے19.2 اوور میں4 وکٹوں پر151 رنز بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں دوسرا مقابلہ دونوں کے درمیان اسی ایشیا کپ میں ہوا تھا۔9 ستمبر2022 کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو19.1 اوور میں121 رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد سری لنکا نے17 اوور میں 5 وکٹوں پر 124 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔دونوں ٹیموںکے درمیان جو آخری5 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں سری لنکا نے 4 اور پاکستان نے ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔سری لنکا نے آخری4 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں اسی ایشیا کپ میں سپر 4 مرحلے کے آخری میچ میں حاصل کی گئی جیت بھی شامل ہے۔ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرے نمبر کی ٹیم پاکستان نے جو 195 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیںاس میں120 میں اسے کامیابی ملی ہے،67 میں شکست ہوئی ہے۔ 3 میچ ٹائی رہے ہیں جبکہ 5 میچ نامکمل رہے ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا نے 164 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں سے73 میں کامیابی حاصل کی ہے،86 میں شکست ہوئی ہے۔ 5 میچ غیر فیصلہ کن رہے ہیں جس میں 2 ٹائی میچ بھی شامل ہیں۔ اس وقت عالمی رینکنگ میں اس کو8ویں پوزیشن حاصل ہے۔