مزید خبریں

شارجہ اسٹیڈیم سب سے زیادہ میچز کرانے والا میدان بن گیا

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ منعقد کرانے والا میدان پر بن گیا ہے۔ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہفتہ کو کھیلا گیا ایشیا کپ کا پہلا سپر چار کا میچ اس میدان پر ہونے والا281 واں بین الاقوامی میچ تھا۔شارجہ میں پہلا بین الاقوامی میچ6 اپریل1984 کو کھیلا گیا تھا۔ یہ ایشیا کپ کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا جس میں سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔ پہلے اس میدان پر صرف ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جاتے تھے بعد میں یہاں ٹسٹ اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی شروعات بھی ہوئی۔ پہلا ٹیسٹ جنوری 2002 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے170 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ اٖفغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین3 مارچ 2013 کو شارجہ میں پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلا گیا تھا جس میں افغانستان نے 27 رن سے جیت اپنے نام کی تھی ۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ابھی تک جو281 بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں244 ایک روزہ بین الاقوامی میچ، 28 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ اورنوٹیسٹ شامل ہیں۔اس میدان پر سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ پاکستان نے کھیلے ہیں اس نے اس میدان پر کل140 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جس میں91 میں اسے فتح ملی ہے۔46 میں شکست ہوئی ہے ۔دو میچ ٹائی رہے ہیں اور ایک میچ برابر رہا ہے۔ابھی تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں23 ٹیموں نے بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ میزبان متحدہ وعرب امارات کی ٹیم نے یہاں ابھی تک صرف پانچ میچ کھیلے ہیں۔اس سے پہلے سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کرانے کا ریکارڈ آسڑیلیا کے سڈٖنی کرکٹ میدان کو حاصل تھا جہاں 1882 سے اب تک280 بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں۔ سڈنی کرکٹ میدان پر پہلا ٹیسٹ آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان فروری1882 کو کھیلا گیا تھا جس میں آسڑیلیا نے پانچ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔اس میدان پر پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان 13 جنوری1979 کو کھیلا گیا تھا جو بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان اس میدان پر پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ9 جنوری2007 کو کھیلا گیا تھا جو میزبان آسڑیلیا نے77 رن سے جیتا تھا۔سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں ابھی تک جو280 بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں110 ٹیسٹ میچ،159 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور11 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ شامل ہے۔ اس میدان پر سب سے زیادہ میچ میزبان آسڑیلیا نے ہی کھیلے ہیں اس نے اس میدان پر ابھی تک کل255 بین الاقوامی میچ کھیلے ہین جس میں155 میچوں میں اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔اسے 70 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ ایک میچ ٹائی رہا ہے جبکہ22 بین الاقوامی میچ برابر رہے ہیں جو سبٹیسٹ میچ ہیں۔ سات میچ یہاں نامکمل رہے ہیں۔اس میں چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہیں اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ ہے۔آسڑیلیا کے بعد اس میدان پر سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ انگلینڈ نے کھیلے ہیں اس نے کل 91 میچوں مین شرکت کی ہے۔