مزید خبریں

ایشیاکپ، پاک بھارت آج پھر مدمقابل ہوں گے

بھارت ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں سپر 4 میںپہلا میچ روایتی پاکستان کے خلاف آج دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ بھارت اور پاکستان کے مابین ابھی تک جودس ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں بھارت نے 7 اور پاکستان نے 2میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں کے درمیان ایک میچ ٹائی بھی رہا ہے جس میں بول آئوٹ میں بھارت نے جیت درج کی تھی۔ٹونٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں دونوں کا مقابلہ 2 مرتبہ ہوا ہے جس میں بھارت نے جیت اپنے نام کی ہے۔میر پور، ڈھاکا میں27 فروری 2016 کو ہوئے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے سبھی کھلاڑی17.3 اوور میں83 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔بھارت نے15.3 اوور میں پانچ وکٹ پر85 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔
موجودہ ایشیا کپ میں دونوں کے درمیان جو دوسرا میچ کھیلا گیا تھا وہ کافی سنسنی خیز رہا تھا۔28 اگست 2022کو دوبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 19.5 اوور میں147 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے 19.4 اوور میں 5 وکٹ پر 148 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان جو آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں بھارت نے چار اور پاکستان نے ایک میں جیت اپنے نام کی ہے۔ اس ایشا کپ سے پہلے دونوں کے درمیان آخریٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ جو24 اکتوبر 2021 کودوبئی میں کھیلا گیا تھا جس میںپاکستان نے دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر151 رنز بنائے تھے۔ پالستان نے17.5 اوور میں کسی نقصان کے بغیر 152 رن بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا تھا۔
بھارت کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور20 اوور میں پانچ وکٹ پر192رن ہے جو اس نے احمد آؓباد میں28 دسمبر2012 کو بنایا تھا۔ اسی میچ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے20 اوور میں سات وکٹ پر181 رن بنائے تھے جو اس کا بھارت کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔
ڈھاکا میں27 فروری2016 کو ہوئے میچ میں پاکستان کے تمام کھلاڑی 17.3 اوور میں83 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اس کا بھارت کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ بھارت کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور 20 اوور میں9 وکٹ پر133 رنز ہے جو اس نے بنگلور میں25 دسمبر2012 کو بنایا تھا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز ورات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے کولمبو میں30 ستمبر2012 کو61 منٹ میں61 بالوں پرآٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر78 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سب سے بڑاانفرادی کرنے کا ریکارڈ محمدرضوان کے پاس ہے جنہوںنے دوبئی میں24 اکتوبر 2021 کو87 منٹ میں55 بالوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 79 رنز بنائے تھے۔
محمد آصف نے ڈربن میں14 ستمبر2007 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں18 رن دیکر 4 کھلاڑیوں کو ائوٹ کیا تھا جو بھارت کے خلاف پاکستان کے لئے سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ بھونیشور کمار کے پاس ہے جنہوں نے دبئی میں28 اگست 2022 کو ہوئے میچ میں چاراوور میں26رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اس وقت ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ کی رینکنگ میں بھارت کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کو تیسرا مقام حاصل ہے۔