مزید خبریں

گھوٹکی میں بارشوںسے 8افراد جاںبحق، 39زخمی ہوگئے

گھوٹکی(رپورٹ:محمد کلیم صادق بھٹی)ضلع گھوٹکی بھر میںہونے والی حالیہ خطرناک طوفانی بارشوں کی شدت کی وجہ سے ہر طرف جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے اور پورا علاقہ پانی سے جل تھل ہو گیا ہے۔اور ضلع بھر میں مختلف حادثات و واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوئے۔اور 3 لاکھ 46 ہزار 863 ایکڑ زرعی
زمین پر کاشت شدہ فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ اور 4 ہزار 44 کچے اور پکے مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ اور 9 ہزار 974 گھروں کو شدید نقصانات پہنچے ہیں۔ گھوٹکی میں بارشوں کے دوران ہونے والے بھاری جانی اور مالی نقصانات سے متعلق ڈپٹی کمشنر ضلع گھوٹکی عثمان عبداللہ نے پریس بریفننگ دیتے ہوئے بتا یاکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں گھروں کی چھتیں گرنے کی وجہ سے 8 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس کے علاوہ 40 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ضلع بھر میں 13 ہزار 451 خاندان اور 72 ہزار 590 مکین شدید متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 7 ہزار 321 متاثرین کوریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جاچکا ہے ۔