مزید خبریں

سید فخر علی شاہ خطے میں بیس بال کی ترقی کیلیے کوشاں ہیں

کوٹری/لاہور(پرویز احمد شیخ )یونائیٹڈ انٹرنیشنل بیس بال لیگ نے صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال و نائب صدر بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سید فخر علی شاہ کو دبئی، متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ریجنل اجلاس میں مدعو کیا ہے جس میں وہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کے مطابق اس سلسلے میں سید فخر علی شاہ UIBL کارپوریشن کے چیئرمین کنول سرا کا دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد دبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ باضابطہ طور پر BSFI کی نمائندگی کریں گے۔اجلاس میں بیس بال کھیل سے اور پورے خطے میں اس کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ UIBL کارپوریشن متحدہ عرب بیس بال لیگ کی اونر ہے اور وہ افتتاحی لیگ گیمز 23 فروری تا 5 مارچ ، 2023 کو منعقد کرنے کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔ جس میں ایشیائی اور مشرق وسطی کے علاقے کی ثقافتوں اور وہاں کے شائقین کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل 4 ٹیمیں شریک ہونگی۔یہ ٹیمیں دبئی، متحدہ عرب امارات کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے 10 میچز کھیلیں گی جنکا دورانیہ 9 دن ہوگا۔