مزید خبریں

ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے اعلان کا خیرمقدم

حیدرآباد (پرویز شیخ)گزشتہ حکومت کے دور میں ختم شد ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا اعلان کردیا گیا ہے جس پر اسپورٹس حلقوں و ماہرین نے وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کیا ہے ۔ شہباز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی متاثرہ کھلاڑیوں، کوچز کے ساتھ ساتھ اسپورٹس ایسوسی ایشنز، مختلف کالجز و یونیورسٹیزکے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن اور اسپورٹس جرنلسٹس و انکی تنظیموںنے محکماجاتی اسپورٹس کی بحالی کا مطالبہ شروع کردیا تھا۔کامن ویلتھ گیمز میں مختلف میڈلز کے حصول کے ساتھ موجودہ حکومت کے ڈپارٹمینٹل اسپورٹس کی بحالی کے اس بروقت فیصلے سے ٹیلینٹڈ نوجوان مرد و خواتین کھلاڑی بلاشبہ اب نئے جوش و ولولے سے کھیلوں کی طرف راغب ہونگے۔