مزید خبریں

یادداشت بہتر بنانےوالی غزایں

برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں محققین نے وہ غذائیں بتائی ہیں جس کو کھانا یادداشت بہتر بنانے میں معاون ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کی بِربیک یونیورسٹی میں غذا کے یادداشت اور نیند کے معیار پر اثرات کے حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا ہے کہ خالصتاً مچھلی اور سبزیوں پر مشتمل غذا آپ کی یادداشت کو بہتر بنا سکتی ہے۔ کے لیے محققین کی ٹیم نے 40 سال سے بڑی عمر کے 62 افراد کا انتخاب کیا جن کی غذائیں یا تو سبزیوں، مچھلیوں پر مشتمل تھیں یا پھر وہ سبزی اور گوشت دونوں کھاتے تھے لیکن ان کی غذا میں گوشت کا تناسب کم ہوتا تھا جبکہ ایسے افراد بھی تھے جن کی غذا میں گوشت کی کھپت زیادہ تھی۔
تحقیق کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ گوشت پر مشتمل غذا کے بجائے سبزیوں کے استعمال کے نتیجے میں قلیل مدتی زبانی یادداشت میں بہتری دیکھی گئی۔ سبزیوں پر مشتمل غذا بہتر قلبی اور دماغی حالتوں سے تعلق رکھتی ہے۔اور سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو بہتر کرتی ہے ۔