مزید خبریں

ٹنڈو باگو: بارش سے شہری زندگی معطل، سیوریج کا پانی گھروںمیں داخل

 

ٹنڈوباگو(نمائندہ جسارت) ٹنڈوباگو اور گردونواح میں مسلسل بارش نے تباہی مچادی اور ٹنڈوباگواوردیگرشہروں کو ڈبودیا ،شدیدبارش کے باعث شہر کے مختلف محلے اوربازارزیرآب آگئے جس سے شہری زندگی معطل ہو کر رہ گئی اور برساتی و سیوریج کا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہونے کے باعث شہری گھروں تک محدود ہو گئے ،ٹنڈوباگو کے مختلف محلوں اوربازاروں میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث تعفن پیدا ہونا شروع ہوگیا، مرکزی روڈ اور دیگر بازاروں محلوں سے برساتی پانی کا اخراج نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ان علاقوں کے ہزاروں مکینوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ،ٹنڈوباگو، پنگریوشہراورملحقہ قصبوں ودیہاتوں میں بجلی کا بدترین بحران بدستورجاری ہے پنگریو گرڈاسٹیشن سے منسلک 400 سے زائد دیہاتوں میں گزشتہ 7 روز سے بجلی کی سپلائی بند ہے پنگریوشہرمیں بھی بریک ڈائون کاسلسلہ جاری ہے، ٹائون انتظامیہ کی جانب سے برساتی پانی کی نکاسی کے لیے کی جانے والی کوششیں ناکافی ہیں ۔