مزید خبریں

عوام پر تیزی گردی کی پرزورمذمت کرتے ہیں ،ذکراللہ مجاہد

 

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف لیسکو ہیڈآفس کے باہر پرامن احتجاج میں گیٹ کے اندر سے حکومتی اہلکاروں کی جانب سے تیزاب گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ احکام ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کریں اوراپنے وعدے کے مطابق پر لوگوں پر تیزاب گردی کرنے والے دہشتگرد عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کریں۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے گزشتہ روز پرامن احتجاج کے دوران تیزاب گردی کا نشانہ بننے والے جماعت اسلامی کے ذمے داران اور کارکنان کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ذمے داران اور کارکنان نے امیر ضلع لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کوموقع کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامن احتجاج میں قائدین کی تقاریر سن رہے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے تو اچانک لیسکو ہیڈ آفس کے گیٹ کے اندر سے ہم پر بلا جواز تیزاب گردی کی گی۔ انہوں نے امیر لاہور کو یقین دلایا کہ کسی قسم کی غنڈا گردی اور ناجائز ہتھکنڈے ہمیں اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔ لیسکو انتظامیہ کا عوام کے ساتھ ناروا سلوک اور بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز کے خلاف جوش و جذے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ لیسکو آفس کے باہر بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافہ اور ناجائز ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی دھرنا عوام کے دلوں کی آواز تھی اور اس آواز کوتازہ دم رکھیں گے۔جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے ظلم کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی تحریک جاری رکھے گی۔