مزید خبریں

بدین: بارش سے تباہی، گھٹنوں تک پانی،کچے مکانات زمین بوس

بدین (نمائندہ جسارت )بدین،گولارچی اور گرد و نواح میں گزشتہ 24 گھنٹے جاری رہنے والی بارش نے تباہی مچا دی ،مختلف گائوں اور کچی آبادیوں میں درجنوں کچے مکانات زمین بوس ہوگئے اور رہائشی علاقوں میں گھروں میں گھٹنوں تک پانی کھڑا ہوگیا۔دوسری جانب دیہی علاقوں میں تمام کچے راستے زیر آب آنے کے باعث شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیااور حد نگاہ تک دھان کی فصلیں زیر آب آگئیںجس سے خدشہ ہے کہ علاقے کی زرعی معیشت کو بھاری نقصانات کا سامنا ہوگا۔ دوسری جانب گولارچی کے نواحی گاوں چک نمبر ایک میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث 50 سالہ فرید شیخ موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا ۔ بارش تھمنے کے 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لیے کسی بھی حکومتی اداروں کی جانب سے تاحال اقدامات نہ کیے جا سکے اور نہ ہی زیر آب آنے والے علاقوں میں کی امدادی سرگرمیاں شروع کی جاسکی ہیں۔