مزید خبریں

جیکب آباد:بلدیہ کے ریٹائرڈملازمین پنشن سے محروم

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)بلدیہ کے ریٹائرد ملازمین جن کی تعداد 450 سے زائد ہے کی بیوائیں اور معصوم یتیم بچے پنشن نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں، جولائی کی پنشن کا تاحال اجرا نہ ہو سکا ، متاثرین روزانہ بلدیہ آفس اور بینک کے چکر لگانے پر مجبور ہیں،لوکل گورنمنٹ آڈٹ فنڈ آفس کے مطابق بلدیہ ملازمین اور پنشنرز کے بل پاس کیے گئے ہیں،پنشنرز کو کیوں نہیںملے اس کا علم نہیں، سندھ حکومت کی جانب سے او زیڈ ٹی شیئر کے اجرا کے باوجود پنشنرز کو پنشن نہ ملنے پر افسوس ہے۔ واضح رہے کہ بلدیہ کے سال 2020 اور 2021میں ریٹائر ملازمین کی پنشن اور ڈیفرنس بل بھی ادا نہیں کیے گئے۔