مزید خبریں

سندھ میں عوام کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں، لال چند مالہی

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت نے سندھ کے شہروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا،محکمہ موسمیات کے پیشگی ہائی الرٹ کے باوجود نااہل سندھ حکومت سیلابی بارشوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ کرسکی، سندھ میں سیلابی بارشوں سے کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ و برباد ہوگئیںلیکن حکمران مست ہیں۔ لال چند مالہی نے پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے شدید نقصانات ہوئے ہیں بارشوں سے تیار فصلوں کو نقصان پہنچا ،عوام کی حالت زار انتہائی خراب ہے ،عوام کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ۔لال چند مالہی نے کہا کہ سندھ کے اکثر و بیشتر علاقے سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں لوگ اپنے گھروں سے محفوظ مقام کی جانب جانے کے لیے مجبور ہیں۔ سندھ حکومت ،وزراء اور انتظامیہ عوام کی مدد کرنے اور ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے، سندھ کے لوگوں کا پرسان حال نہیں ۔