مزید خبریں

حیدرآباد:ایڈمنسٹریٹر کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر کا شہر کے مختلف مقامات حیدر چوک، اسٹیشن روڈ لجپت روڈ اور ورکشاپ اور دیگر مقامات کا ہنگامی دورہ، بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا۔ ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر نے کہاکہ شہر کو مسلسل برستی بارش کے باعث غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے اپنی تمام توانائی کے ساتھ صورت حال کا مقابلہ کریں گے، مسلسل بارش کے پانی کی نکاسی بڑا چیلنج ہے تمام متعلقہ ایچ ایم سی افسران اور عملہ روڈوں پر نظر آئے مسلسل بارش برس رہی ہے، بارش کے پانی کی نکاسی ہر صورت ممکن بنائی جائے، کسی صورت غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔