مزید خبریں

حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے، جاوید میمن

سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کی خاطر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ حکمران طبقہ عوام کو ریلیف دینے میںمکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، آج مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، غریب عوام دو وقت تو کیا ایک وقت کی روٹی کے حصول کیلیے بھی پریشان ہے، اس کے باوجود حکمرانوں نے اپنی سیاست اور عیاشیوں کو بچانے کی خاطر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مزید مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا ہے جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور غربت، بیروزگاری کے باعث عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوںکیا گیا اضافہ واپس لے کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرے بصورت دیگر عوام احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔