مزید خبریں

ٹنڈو باگو: ہزاروں افراد بے گھر، سرکاری ونجی عمارت میں پناہ لی

ٹنڈوباگو(نمائندہ جسارت) ٹنڈو باگو اور گردونواح کے علاقوں میں طوفانی بارشوں سے تباہی کے باعث سیکڑوں کچے گھر ، جھونپڑیاں اورپختہ گھر گرنے سے ہزاروں افرادبے گھرہوگئے، طوفانی بارش کے باعث دوردرازکے دیہاتوں کاضلع بدین کے دیگرعلاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا، بارش کے دوران گھرگرنے کے باعث متاثرہ افرادنے راستوں اور سرکاری ونجی عمارت میں پناہ حاصل کر لی، گھرگرنے سے مکین بے یارومددگارکھلے آسمان تلے مقیم ہیں، متاثرین نے اپنے مال مویشی بھی محفوظ مقامات پرمنتقل کردیے بارش اورگھرگرنے کے باعث متاثرین بھوک وافلاس کاشکارہیں اورپہلے روز کسی بھی این جی اویاحکومتی اداروں نے مددنہیں کی، آٹااورکھانے پینے کی دیگراشیاء بارش کے پانی میں بہہ جانے سے بچے بھوک سے بلکتے دکھائی دیتے ہیں، صحافیوں کی ٹیم کے دورے کے دوران متاثرین نے دہائی دیتے ہوئے کہاکہ وہ بے سروسامانی کے عالم میں اپنے گھرچھوڑکرکھلے آسمان تلے پناہ حاصل کرنے پر مجبور ہیں انہیں عارضی رہائش کے لیے خیموں اور خوراک کی اشدضرورت ہے متاثرین نے فوری ریلیف کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔