مزید خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، 35ارب روپے کا خسارہ

کراچی ( بزنس رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس43600پوائنٹس سے گھٹ کر43400پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا جبکہ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 35ارب روپے سے زائد کا خسارہ ،کاروباری مندی سے58فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43800پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال میں شدت آنے کی خبروں پر سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 195.06پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43676.56پوائنٹس سے گھٹ کر43481.50پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 56.57پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس 16532.20پوائنٹس سے کم ہو کر16475.63 پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29922.87پوائنٹس سے کم ہو کر 29776.30پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں35ارب60کروڑ67لاکھ63ہزار533روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72کھرب69ارب81کروڑ56لاکھ45ہزار 392 روپے سے کم ہو کر72 کھرب34 ارب 20کروڑ88لاکھ81ہزار859روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو10ارب روپے مالیت کے62کروڑ12لاکھ16ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو11ارب روپے مالیت کے60کروڑ79لاکھ95ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 347کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے128کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،200میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 17کروڑ7لاکھ ،سینر جیکو پاک 6کروڑ28لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ5کروڑ80لاکھ ،پاک ریفائنری 4کروڑ12لاکھ اور پی آئی اے سی ( اے ) 1کروڑ91لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں54.89روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2000.00روپے ہو گئی اسی طرح26.58روپے کے اضافے سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت381.35روپے ہو گئی جبکہ رفحان میض کے حصص کی قیمت میں 539.99روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 9660.01روپے ہو گئی۔