مزید خبریں

جاپان کو جولائی میں مسلسل 12 ماہ تجارتی خسارہ

ٹوکیو (کامرس ڈیسک) جاپان نے کہا ہے کہ جولائی میں مسلسل بارہویں ماہ اسے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ توانائی کے بڑھتے نرخ اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی کے باعث درآمدی بل میں اضافہ ہے۔جاپانی خبررساں ادارے نے وزارت خزانہ کیحوالے سے بتایا کہ جولائی میں ملک کا تجارتی خسارہ 14کھرب ین یعنی 10ارب 70 کروڑ ڈالر رہا جو 1979 میں اس حوالے سے ریکارڈ رکھے جانے کے آغاز سے اب تک کسی ماہ کا سب سے زیادہ خسارہ ہے، جولائی میں سالانہ بنیاد پر درآمدی بل کی ملکی کرنسی ین میں مالیت 47.2 فیصد زیادہ رہی جس کی وجہ خام تیل، کوئلے، مائع قدرتی گیس اور توانائی کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ماہ کے دوران برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا جس میں موٹر گاڑیوں اور سیمی کنڈکٹر بنانے کے آلات کی بڑھتی فروخت نے اہم کردار ادا کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی حجم میں مقدار کے اعتبار سے قابل ذکر تبدیلی نہیں آئی ہے تاہم توانائی اور دیگر اشیا کی منڈی میں قیمتوں نے تجارتی توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔