مزید خبریں

آزادی فٹبال کپ، بلوچ یونین نے ینگ پھول پتی کو شکست دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ویسٹ ینگ پھول پتی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ساؤتھ تاریخی کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم کے خوبصورت سبزہ زار پر ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں 3 انتہائی سخت کانٹے دار مقابلے ہوئے پہلے میچ میں بلوچ یونین ویسٹ نے ینگ پھول پتی ساؤتھ کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں2 گول سے شکست دے دی۔ دوسرا سنسنی خیز مقابلہ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی مضبوط ٹیم ملک اسٹار اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی سابق چمپئن کلری اسٹار کے درمیان میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا میچ کے پہلے ہاف کے 44 ویں منٹ میں ملک اسٹار کے امین نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی دوسرے ہاف میں کلری اسٹار کے محمد لال نے کھیل کے آخری لمحات میں گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کیا۔پینلٹی کک پر ملک اسٹار فٹبال کلب کی ٹیم نے یہ میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ تیسرے یکطرفہ مقابلہ میں مکران اسپورٹس نے شہزاد محمدن ملیر کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی کھیل کے 7 ویں منٹ میں شہزاد محمدن کے سہیل نے گول اسکور کرکے اہنے ٹیم کو برتری دلادی فاتح ٹیم کی طرف سے فیض اور علی مراد نے ایک ایک گول اسکور کیا کھیل کے دوسرے ہاف کے آخری لحمات میں مکران کے اسٹار فارورڈ عبید نے 85 اور 90 ویں منٹ یکے بعد دیگرے دو گول اسکور کرکے اپنے ٹیم کے پری کوارٹر تک رسائی دلائی –