مزید خبریں

قومی ہیروارشد ندیم کا خانیوال پہنچنے پر شاندار استقبال

خانیوال(جسارت نیوز)کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں نئی تاریخ رقم کرنے والے میاں چنوں کے سپوت ارشد ندیم کاڈی پی او آفس پہنچنے پرڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے والہانہ استقبال اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضی بھٹی اورپولیس افسران وملازمین نے انہیں ہارپہنائے۔ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز2022میں گولڈ میڈل حاصل کرکے قومی ہیروارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا،ارشد ندیم ملک وقوم کا اثاثہ ہیں جنہو ں نے جیولین تھرو مقابلے میں 90.18 میٹرز دور جیولین تھرو کر کے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا ہے بلکہ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز مقابلوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے،ارشد ندیم ساتھ ایشین گیمز میں گولڈ، ایشین اور اسلامی گیمز سمیت مقابلوں میں گولڈ اور برانز میڈلز حاصل کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کرچکے ہیں،خانیوال پولیس اورخانیوال کے عوام کو ان پر فخرہے۔ا س موقع پر قومی ہیروارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈی پی او جلیل عمران خان اورخانیوال پولیس کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میراشانداراستقبال کیا۔