مزید خبریں

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے جیت لیا

بارباڈوس(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کوپہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میزبان ٹیم نے 191 رنز کا مطلوبہ ہدف 39ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شمر بروکس نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، ان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کنسنگٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں کھیلے گئے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈ ے میچ میں کیوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز میں190رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان کین ولیمسن 34، مچل بریسول 31، فن ایلن اور مچل سینٹنر نے بالترتیب 25،25 رنز بنا ئے ،۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے شمر بروکس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 39 ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔