مزید خبریں

سعودی حکومت پر تنقید ‘ خاتون کو 34سال کی سزا

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت کے خلاف تنقید کی حمایت کرنے کے جرم میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی حکومت نے سلمیٰ شہاب نامی خاتون کو ٹوئٹر پر حکومت کے خلاف تنقید کرنے والوں کی حمایت، فالو اور ری ٹویٹ کرنے کے جرم میں 34 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سلمیٰ شہاب برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں انہیں اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گزشتہ برس چھٹیاں گزارنے اپنے گھر واپس آئی تھیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے کسی رکن کو دی گئی اب تک کی طویل ترین سزا ہے۔ اس سے قبل سلمیٰ شہاب کو ابتدائی طور پر دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 3سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم اپیل کورٹ نے سزا کو بڑھا کر 34 سال کردیا۔ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے بدامنی پھیلانے اور قومی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کیا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔