مزید خبریں

امریکا: رشوت لینے پر 2ججوں کو 20کروڑ ڈالر جرمانہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست پینسلوانیا کے 2سابق ججوں کو رشوت وصول کرنے پر متاثرین کو 20 کروڑ ڈالر ادا کرنے کی سزا سنادی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق عدالت نے پینسلوانیاکے 2سابق ججوں کو سزا سنائی ،جنہوں نے رشوت کے بدلے بچوں کو جیلوں میں بھیجنے کی اسکیم متعارف کرائی تھی۔ مارک سیواریلا اور جج مائیکل کوناہن نے اس دوران رقم کے عوض بچوں کو سخت سزائیں بھی سنائی تھیں۔ اس کے بدلے انہوں نے 28 لاکھ ڈالروصول کیے تھے۔واضح رہے کہ الزامات سامنے آنے کے بعد دونوں ججوں کو برخاست کردیا گیا تھا ۔