مزید خبریں

چین: ساحلی شہر میں ماہی گیروں کے ساتھ مچھلیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے ساحلی شہر شیامین میں ماہی گیروں کے ساتھ مچھلیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ ہونے لگے۔ خبررساںاداروں کے مطابق شہر کی انتظامیہ وائرس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ماہی گیر غیر ملکی جہازوں سے رابطے میں رہتے ہیں جس کا نتیجہ کورونا وائرس کی منتقلی کی صورت میں نکلتا ہے۔