مزید خبریں

جرمنی: اسرائیلی کھلاڑی کی یادگار پر نازی سلیوٹ کرنے والا سیکورٹی گارڈ گرفتار

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں یہودی کی قبر پر نازی سلیوٹ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ 1972ء میں میونخ اولمپکس کے دوران قتل کیے گئے اسرائیلی کھلاڑی کی یادگار پر پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق اسرائیلی یورپی چیمپئن شپ ٹیم کے 16 کھلاڑی میونخ کے اولمپک پارک کا دورہ کر رہے تھے کہ سیکورٹی گارڈ کی جانب سے نازیوں والا اشارہ کیا گیا۔ پولیس نے برلن سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ شخص کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ۔