مزید خبریں

نیوزی لینڈ : نیلامی میں خریدے گئے بیگ سے انسانی باقیات برآمد

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ میں نیلامی میں خریدے گئے پرانے سوٹ کیس سے انسانی باقیات نکل آئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس باقیات کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور قتل کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے، تاہم پولیس کو اہل خانہ پر شک نہیں ہے۔ نیلامی میں شریک خاندان نے مقامی کمپنی سے مختلف سامان خریدا جس میں سوٹ کیس بھی شامل تھے۔ اس دوران انہیں کمپنی کے اصول کے مطابق معاینے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ سوٹ کیس میں سے لاش ملنے کے بعد انہوں نے فورا پولیس کا اطلاع دی۔