مزید خبریں

پہلا ون ڈے ، بھارت نے زمبابوے کو 10وکٹوں سے ہرادیا

ہرارے(جسارت نیوز)بھارت نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 10وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی، مہمان ٹیم نے 190 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 31 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، شیکھر دھون نے 81 اور شبھمان گل نے 82 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی، بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ جمعرات کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی کپتان کے ایل راہول نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان زمبابوے کی ٹیم دیپک چاہار، پراسدھ کرشنا اور اکشر پٹیل کی تباہ کن بولنگ کے باعث 41 ویں اوور میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زمبابوے کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جب اس کے ابتدائی 4 بیٹرز 31 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان ریجس چکابوا 35 اور رچرڈ انگاراوا 34 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔