مزید خبریں

بجلی ،پانی بحران اہل کراچی کیلیے عذاب بن چکا،فرید پراچہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ،پاکستان کی حکومتیں بدل رہی ہیں لیکن کراچی کے حالات نہیں بدل رہے ہیں۔بجلی اور پانی کا بدترین بحران اہل کراچی کیلیے ایک عذاب بن چکا ہے ۔حافظ نعیم دیدہ دلیری اور پوری قوت کے ساتھ اہل کراچی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور وہ کراچی ہی نہیں پورے ملک کی عوام کی امیدوں کا محور ومرکز بن چکے ہیں ۔کراچی کی ترقی خوشحالی اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلیے جماعت اسلامی کو کامیاب بنایا جائے ۔28اگست کو کراچی کے بلدیاتی انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور یہ انتخاب کراچی کے عوام کی قسمت کا فیصلہ کریںگے ۔یہ بات جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے لانڈھی میں جماعت اسلامی کے سابق نائب ناظم انیس احمد اوراکرم نصیر کی رہائش گاہ پرذمے داران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔