مزید خبریں

جناح اسپتال کے 130ملازمین 8ماہ سے تنخواہوں سے محروم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال میں کورونا لاک ڈائون کے دوران بھرتی ہونے والے 130 ملازمین 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ایڈمن آفس کے سامنے احتجاج کیا اور تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ کے لیے کنٹرکٹ پر بھرتی کیاگیا تھا جن کا کنٹرکٹ بڑھایا جاتا رہا ۔ان میں ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین میں ویکسی نیٹر،نرسز،پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت دیگر اسٹاف بھی شامل ہیں۔ ملازمین کے ا حتجاج کے باعث ایڈمن آفس میں آنے والے افسران اور ملازمین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب جناح اسپتال کی انتظامیہ اور محکمہ صحت افسران نے ایک دوسرے کو تنخواہیں دینے کا ذمے دار قراردے رہے ہیں۔ملازمین شدید اذیت کا شکار ہونے کے بعد مختلف شعبوں کا بائیکاٹ کرنے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔