مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات کیلیے عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے،خالد خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اور جنر ل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے بلدیاتی انتخاب کے سلسلے میں عدالت عالیہ کے فیصلے کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلے کو کراچی کے مظلوم عوام کی آواز قرار دیا ہے۔ این ایل ایف کے رہنمائوں نے کہاکہ کراچی تباہ حالی اور بربادی کا شکار ہوکر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے ۔کراچی کو دیانت دار اور ایمان دار قیادت ہی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ اتوار 28اگست کو یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر ہونے والے ’’حقوق کراچی مارچ ‘‘میں محنت کش بھرپور طریقے سے شرکت کریںگے اور کراچی کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کیلیے بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی جائے گی ۔این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے کہا کہ کراچی تباہی کا شکار ہے اور کراچی میں وقت مقررہ پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ۔نااہل اور کرپٹ قیادت اپنی شکست کو دیکھ کر فرار کاراستہ اختیار کر رہی ہے ۔