مزید خبریں

عوام ’’حقوق کراچی مارچ‘‘میں بھرپور شرکت کریںگے،عبدالجمیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے اتوار 21اگست کو یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ہونے والے ’’حقوق کراچی مارچ ‘‘کی تیاریوں کے سلسلے میں ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21اگست بروز اتوار یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر ہونے والا تاریخی حقوق کراچی مارچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔حالیہ بارشوں نے کراچی کو مکمل طور پر برباد کردیا ہے اور پورا کراچی گندگی اور غلاظتوں کا ڈھیر بن چکا ہے ۔ایسے میں اہل کراچی کو اٹھنا ہوگا اور سندھ کی نااہل حکومت کے خلاف احتجاج بلند کرنا ہوگا ۔اس سلسلے میں طے کیا گیا کہ کورنگی لاندھی سے ہر یوسی کی سطح پر یوسی چیئرمین کے امیدوار کی قیادت میں ریلی کی شکل میں لوگ مرکزی مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہوںگے اور کراچی کی تباہ حالی اور بربادی کے خلاف بھرپور طریقے سے احتجا ج بلند کیا جائے گا۔