مزید خبریں

ممنوع لگژری آئٹمز، 45 کروڑ روپے کے 10 کنٹینرز پکڑلیے گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں کسٹمز حکام نے دبئی سے آنے والے ممنوع لگژری آئٹمز سے 45 کروڑ30 لاکھ روپے کے 10 کنٹینرز پکڑ کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ کسٹمزکی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں ایڈیشنل کلکٹرسعدعطاربانی ،ایڈیشنل کلکٹریاسرکلورڑاورڈپٹی کلکٹرمحمدرضانقوی نے بتایاکہ درآمدکنندہ میسرزرض گرین انڈسٹریزنے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزشفائے انٹرنیشنل کے ساتھ مل کرمس ڈیکلریشن کے ذریعے دبئی سے درآمدکیے جانے و الے کھیپ کو کلیئرکرنے کی کوشش کی ،جس پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر تعینات افسران نے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشا ف ہواکہ کنسائمنٹ میں متفرق اشیاء میںشامل مصنوعی زیورات، سوٹنگ فیبرک، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹس/آئی پیڈز، موبائل فونز، آٹو پارٹس ودیگر شامل ہیں۔